Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا کے بعد کراچی بھی مغربی ہواؤں کی زد میں، آج اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی تیز بارش اور آندھی کا امکان، کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ

خیبرپختونخوا کے بعد کراچی بھی مغربی ہواؤں کی زد میں، آج اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی تیز بارش اور آندھی کا امکان، کراچی میں رین ایمرجنسی نافذ
April 28, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) ملک کے اکثر بالائی علاقے شدید مغربی ہواؤں کی زد میں ہیں اور ان کا رخ آئندہ بارہ سے اٹھارہ گھنٹے میں شمال مشرق کی طرف ہو جائیگا جس سے کراچی میں بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں بگولوں اور طوفانی بارشوں سے تباہی کے بعد آج کراچی میں تیز بارش اور آندھی چلنے کا امکان ہے اور کراچی کے مغربی علاقے ہواؤں کی زد میں آنے کے بعد سندھ میں ممکنہ بارش کی پشین گوئی کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا میں تباہی پھیلانے کے بعد مغربی ہوائیں پنجاب میں پہنچ چکی ہیں اور آئندہ بارہ گھنٹے میں اسلام آباد اور راولپنڈی ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ گوجرانوالا اور لاہور ڈویژن میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے تاہم صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ اسی طرح کشمیر میں جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔