Saturday, May 11, 2024

خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے اپ گریڈیشن کے لیے دھرنا دیدیا

خیبرپختونخوا کے اساتذہ نے اپ گریڈیشن کے لیے دھرنا دیدیا
January 4, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے اساتذہ اپ گریڈیشن کے لیے سڑکوں پر آگئے، پشاور میں اساتذہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی، صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دے دیا۔

خیبرپختونخوا میں اساتذہ نے اپ گریڈیشن کے لیے گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سے صوبائی اسمبلی تک ریلی نکالی۔ ایس ایس ٹی گریڈ کے تقریبا 20 ہزار اساتذہ نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دیدیا۔

اساتذہ کا مؤقف ہے کہ وہ 1991ء سے اپ گریڈیشن سے محروم ہیں، اس لیے وہ اب سڑکوں پر نکلنے کے لیے مجبور ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمام کیٹگریز کے اساتذہ کو ترقیاں دی جا رہی ہیں صرف ہم ہی محروم ہیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا بھی اساتذہ سے مذاکرات کے لیے پہنچے تاہم وہ بھی ناکام واپس لوٹ گئے۔

اساتذہ کے ریڈ زون میں دھرنے کے سبب کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفرری کو طلب کرلیا گیا۔

اساتذہ کا مطالبہ ہے کہ جب تک گریڈ 16 سے گریڈ 17 میں اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جاتا دھرنا ختم نہیں ہوگا۔