Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا کے 5 معاونین خصوصی و مشیران کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل

خیبرپختونخوا کے 5 معاونین خصوصی و مشیران کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن معطل
June 13, 2019
 پشاور (92 نیوز) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کے پانچ مشیر و معاونین خصوصی کی تقرری معطل کر دی۔ مشیروں اور معاونین خصوصی کی تقرری معطلی کا حکم اے این پی کے خوشدل خان کی درخواست پر جاری کیا گیا۔ معطل ہونے والوں میں مشیر وزیراعلٰی برائے تعلیم ضیاء اللہ بنگش، مشیربرائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر، مشیر برائے توانائی حمایت اللہ، معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم ، معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کامران بنگش شامل ہیں۔ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے مشیروں اور معاونین خصوصی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن، اے این پی کے رکن اسمبلی خوشدل خان کی دائردرخواست پر معطل کیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ صوبائی کابینہ مکمل ہے جبکہ معاونین خصوصی کی آئین میں گنجائش نہیں۔ مشیروں کی تقرری کا اعلامیہ بھی غیرآئینی ہے۔ وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ حکومت چلانے کے لئے مشیروں کی تقرری کی جاتی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن معطلی کا حکم جاری کرتے ہوئے 31 جولائی تک صوبائی حکومت سے جواب طلب کر لیا ہے۔