Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا کے 16 حلقوں میں الیکشن کا شیڈول جاری ‏

خیبرپختونخوا کے 16 حلقوں میں الیکشن کا شیڈول جاری ‏
May 6, 2019
پشاور ( 92 نیوز) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے 16 حلقوں میں الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔ خیبرپختونخوا میں انضمام کے بعد قبائلی اضلاع میں انتخابی عمل کا آغاز ہو گیا  ،  انتخابی شیڈول آگیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق قبائلی اضلاع  کی 16 صوبائی نشستوں کےلیے پولنگ کا عمل 2 جولائی کو ہوگا، ریٹرننگ افسر 7 مئی کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،امیدوار 9 سے 11 مئی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔

صدر ممنون حسین نے فاٹا انضمام بل پر دستخط کئے تھے

امیدواروں کے ناموں کی فہرست 12 مئی کو جاری کی جائے گی، کاغذات کی جانچ پڑتال 18 مئی تک ہوگی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر اپیل 22مئی تک دائر کی جاسکے گی۔ ٹربیونل 27 مئی تک اپیلوں پرفیصلے کریں گے اسکروٹنی کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری ہوگی۔ امیدوار اپنے کاغذات 29 مئی تک واپس لے سکیں گے، انتخابی نشان 30 مئی کو جاری کیے جائیں گے، الیکشن کمیشن کے مطابق 100 سے 115 تک کے حلقوں پر پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے قبائلی علاقوں میں پوسٹنگ ٹرانسفر اورترقیاتی اسکیموں پرپابندی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات مکمل ہونے تک پابندی برقرار رہے گی۔