Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا کے 12 اسپتالوں میں ضروری حفاظتی سامان کی تقسیم

خیبرپختونخوا کے 12 اسپتالوں میں ضروری حفاظتی سامان کی تقسیم
April 11, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کے 12 اسپتالوں میں ضروری حفاظتی سامان کی تقسیم کی گئی۔ سرجیکل ماسک، دستانے، حفاظتی سوٹ، سینی ٹائزر، حفاظتی کٹس و دیگر طبی سامان لیڈی ریڈنگ اسپتال، کے ٹی ایچ، پولیس سروسز اسپتال کو بھجوایا گیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے 12 اسپتالوں کو ضروری حفاظتی سامان بھجوا دیا گیا۔ مردان میڈیکل کمپلکس، ڈی ایچ کیو بونیر، چارسدہ، مردان، ٹانک، ملاکنڈ اور دیر کو بھی حفاظتی سامان مہیا کر دیا گیا ہے۔ 23363 سرجیکل فیس ماسک اور 20713 دستانے مہیا کئے گئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ دیگرحفاظتی سامان میں 2765 حفاظتی سوٹ، 633 گاؤن، 425 عینکیں، 1315 شوز کور شامل ہیں۔ مجمو عی طورپر 2 لاکھ 55 ہزارماسک، 780 لیٹرسینیٹائزر، 8400 پرسنل حفاظتی کٹس، 54 ہزار دستانے ضلعی انتظامیہ کو قرنطینہ مراکز کو بھیجے گئے۔