Thursday, May 9, 2024

خیبرپختونخوا کی گاڑیوں نے لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو چالان گھر پہنچے گا

خیبرپختونخوا کی گاڑیوں نے لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو چالان گھر پہنچے گا
February 17, 2020
لاہور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا سے لاہور آنے والے ہوشیار ہوجائیں  ، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تو چالان گھر پہنچے گا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ای چالان کا دائرہ کار بڑھا دیا ، محکمہ ایکسائزخیبرپختونخوا سے گاڑیوں کا ڈیٹا حاصل کر لیا گیا، خیبرپختونخوا کی رجسٹرڈ گاڑیوں کا خلاف ورزی پر ای چالان کیا جارہاہے ۔ دیگر صوبائی حکومتوں کو بھی ایکسائز ریکارڈ کے لیے مراسلے ارسال کردئیے گئے۔