Saturday, May 4, 2024

خیبرپختونخوا کی فیکٹریوں میں ایس او پیز ہوا میں اڑا دیے گئے

خیبرپختونخوا کی فیکٹریوں میں ایس او پیز ہوا میں اڑا دیے گئے
May 31, 2020

پشاور ( 92 نیوز ) خیبرپختونخوا میں لاک ڈاؤن کے بعد فیکٹریاں کھولنے کی اجازت تو دے دی گئی مگر ان فیکٹریوں میں نہ تو احتیاطی تدابیر کو خاطر میں لایا جا رہا ہیں اور نہ ہی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی اقدامات کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس خطرے کے پیش نظر صوبہ خیبرپختونخوا  میں بند کی گئی کئی صنعتیں دوبارہ کھول دی گئیں تو ایس او پر عمل کرنے کی زحمت گوارا کی گئی اور نہ ہی کورنا کے حفاظتی اقدامات، اور تو اور مزدروں کو ماسک استعمال کرنے سے متعلق آگہی تک نہیں دی گئی، سینٹائرز سے وہ واقف ہی نہیں۔

مزدوروں کے مطابق گھر کا چولہا جلانے کے لئے انہیں گھر سے نکلنا ہی پڑتا ہے لیکن فیکٹریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے کوئی انتظاامات نہیں۔

صوبے کے بڑے  کارخانوں میں ایس او پیز پر عمل در آمد کے لئے مالکان پر دباؤ ڈالا گیا اور نہ ہی مزدوروں کو ماسک اور سینٹائرز استعمال کرنے اور سماجی فاصلہ رکھنے کے لئے ماحول فراہم کیا گیا ۔