Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا کی 14 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا

خیبرپختونخوا کی 14 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا
August 29, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کی 14 رکنی کابینہ نے عہدوں کا حلف اٹھالیا ،حلف برداری کی تقریب گورنرہاؤس میں ہوئی، قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے حلف لیا۔ خیبر پختونخوا کی 11 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی، خیبرپختونخوا کی کابینہ میں سینئر وزیرعاطف خان سمیت 11 وزرا اور 3مشیر شامل ہیں ،  قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے کابینہ سے حلف لیا۔ کامران بنگش سے آئی ٹی کی وزارت واپس لے لی گئی جبکہ ناراض رکن شاہ محمد کو مشیر بنا دیا گیا۔ محمد عاطف کو سینئر وزیر بنایا گیا جبکہ انہیں محکمہ سیاحت کا قلمدان بھی سونپا گیا، شہرام تراکئی لوکل گورنمنٹ، تیمور سلیم جھگڑا خزانہ، اشتیاق ارمڑ محکمہ جنگلات، قلندر لودھی خوراک، شکیل احمد خان ریونیو، محب اللہ  زراعت، ڈاکٹر امجد علی منرل ڈیولپمنٹ، سلطان محمد خان قانون جبکہ حشام انعام اللہ صحت کے وزیر ہوں گے۔ اکبر ایوب نے بھی صوبائی وزیر کا حلف اٹھا لیا تاہم انہیں ابھی محکمہ الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اطلاعات، اعلٰی و ثانوی تعلیم، منصوبہ بندی و ترقیات اور مذہبی امور سمیت 17 محکمے وزراء کو الاٹ نہیں کئے گئے جن کا قلمدان وزیر اعلٰی کے پاس رہے گا۔