Tuesday, May 21, 2024

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ، لیاقت خٹک صوبائی وزیر کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع ، لیاقت خٹک صوبائی وزیر کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے
April 28, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک صوبائی وزیر کی حیثیت سے کل حلف اٹھائیں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے لیاقت خٹک کو صوبائی وزیر بنانے کی منظوری دیدی ۔ ایم پی اے لیاقت خٹک خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وفاقی وزیر پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔ لیاقت خٹک  صوبائی وزیرکی حیثیت سے پیر کو حلف اٹھائیں گے ۔ ایم پی اے لیاقت خٹک کے مطابق انہیں صوبائی وزیر آبپاشی بنائے جانے کا امکان ہے ۔ نوشہرہ سے  ایم پی اے خلیق الرحمان اور  چارسدہ  سے ایم پی اے عارف احمد زئی کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کابینہ میں مزید اضافہ بھی متوقع ہے۔