Friday, May 17, 2024

خیبرپختونخوا کا چڑیا گھر عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا

خیبرپختونخوا کا چڑیا گھر عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا
August 22, 2020

پشاور ( 92 نیوز)  خیبرپختونخوا کا چڑیا گھر عوام کی تفریح کے لئے کھول دیا گیا، بچوں اور بڑوں نے چڑیا گھر کا رخ کرلیا ، پانچ ماہ بعد چڑیا گھرکی رونقیں بحال ہونے پر سب ہی خوش دکھائی دیے ۔

کورونا وائرس قابو میں آیا تو عوام کی تفریح کےلئے پشاور کا چڑیا گھر بھی کھول دیا گیا۔ پانچ ماہ بعد پشاور میں قائم رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے چڑیا گھر کے دروازے کھلے تو بچوں کے ساتھ ساتھ  بڑوں نے بھی چڑیا گھر کا رخ کرلیا۔

کوئی چیتے تو کوئی  زرافے کی ناز و انداز سے محظوظ ہوتا رہا ، کسی نے ہرنی کی چال تو کسی نے بندر کی شرارتوں کو انجوائے کیا۔ بچوں نے چڑیا گھر میں بنے پارک میں خوب موج مستی کی۔

چڑیا گھر میں داخلے کےلئے کورونا ایس او پیز جاری کئے گئے ہیں تاہم ان پر عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دیا۔

چڑیا گھر کھلنے سے پانچ ماہ سے گھروں تک محدود بچوں کی تفریح کے مواقع بحال ہوگئے ہیں۔