Saturday, May 18, 2024

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، نائنٹی ٹو نیوز نے بجٹ کی تفصیلات حاصل کر لیں، رعایتی قیمت پر آٹا اور گھی فراہم کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا، نائنٹی ٹو نیوز نے بجٹ کی تفصیلات حاصل کر لیں، رعایتی قیمت پر آٹا اور گھی فراہم کرنے کا اعلان
June 15, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبر پختونخوا بجٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا بجٹ آج دن تین بجے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ میں سات لاکھ سے زائد افراد کو رعایتی قیمت پر آٹا اور گھی فراہم کرنے کے لیے انصاف کارڈز کا اعلان بھی کیا جائیگا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بے گھر بچوں کی تعلیم کے لئے اکیڈمی بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی بجٹ میں آئندہ مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بارہ سو ساٹھ منصوبے شامل کیے جا رہے ہیں جن میں نو سو گیارہ جاری اور تین سو انچاس نئے منصوبے شامل ہیں۔ خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی کے لئے صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی ارزاں نرخوں پر صنعتوں کو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی بجٹ میں غریب عوام کو سولر پینلز کی فراہمی کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ سولر پینل بجلی سے محروم اٹھاون سو مکانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔ بنوں میں ریسکیو 1122 کا قیام، کوہاٹ اور کرک کے درمیان صنعتی بستی کا قیام بھی صوبائی بجٹ کا حصہ ہے۔