Saturday, May 18, 2024

خیبرپختونخوا کا 488ارب روپے کا بجٹ پیش، اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، واک آﺅٹ

خیبرپختونخوا کا 488ارب روپے کا بجٹ پیش، اپوزیشن کا شدید ہنگامہ، واک آﺅٹ
June 15, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں 488 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا ہے۔ اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس سے واک آوٹ کر دیا۔ پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی کا منفرد انداز میں احتجاج، کبھی وزیرخزانہ پر بجٹ کی دستاویزات پھینکیں تو کبھی ارکان کو مکے دکھاتی رہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کا مالی سال 2015-16 ءکا 488 ارب روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ خیبرپختونخوا مظفر سید نے بجٹ پیش کیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن نے خوب شور شرابہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ بجٹ اجلاس کے موقع پر ایوان مچھلی منڈی بنا رہا۔ اس دوران اپوزیشن ارکان نے صوبائی وزیر خزانہ اور سپیکر کے ڈائس کا گھیراو بھی کئے رکھا اور بجٹ اجلاس سے احتجاج واک آوٹ کر گئے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی کی صوبائی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے اپنا احتجاج منفرد انداز میں ریکارڈ کرایا۔ انہوں نے صوبائی وزیر خزانہ پر تقریر کے دوران بجٹ کی دستاویزات پھینکیں۔ نگہت اورکزئی واک آو¿ٹ کرتے ہوئے حکومتی ارکان اسمبلی کی بجٹ کاپیاں اٹھا کر ان کو ڈراتی رہیں اور عجیب و غریب انداز میں مکے لہراتی ایوان سے باہر چلی گئیں۔