Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا پولیس میں ضم سابق خاصہ دار اور لیویزاہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل

خیبرپختونخوا پولیس میں ضم سابق خاصہ دار اور لیویزاہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل
December 20, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) خیبرپختونخوا پولیس میں ضم سابق خاصہ دار اور لیویزاہلکاروں کی تربیت کا پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک آرمی اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخواہ کے تعاون سے تربیت کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف قبائلی اضلاع میں 4 ہزار اہلکاروں کو تربیت دی گئی۔ تربیت میں انسداد دہشتگردی، کوئیک ری ایکش فورس، دھماکہ خیز مواد سے نمٹنا شامل تھا۔ اہلکاروں کی جسمانی تربیت اور نشانہ بازی کی مشقیں بھی اس کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، پاک فوج اور ایف سی افسران نے بھی مشقوں کا جائزہ لیا۔ فرنٹیئر کور اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی تربیتی امور کے مشاہدے کیلئے موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ پریڈز بھی منعقد ہوئیں۔ پاسنگ آؤٹ پریڈز میں پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ اور پاک فوج کے حکام نے بھی شرکت کی۔ تقریبات میں فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔ کورنا ایس او پیز کے تحت پاسنگ اؤٹ پریڈز کا انعقاد کیا گیا۔