Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا: پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا قانون منظور، احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم

خیبرپختونخوا: پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنیوالے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا قانون منظور، احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم
August 21, 2015
خیبرپختونخوا (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنے والے بلدیاتی نمائندوں کی نااہلی کا قانون منظور کر لیا ہے جبکہ احتساب کمیشن ایکٹ میں ترمیم کر کے احتساب عدالتوں سمیت کسی بھی ماتحت عدالت کو احتساب ایکٹ کے تحت گرفتار شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کے حق سے محروم کر دیا ہے۔ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں خیبرپختونخوا اسمبلی سے منظورکردہ ترمیم کے تحت صوبائی حکومت کو یہ اختیار مل گیا ہے کہ وہ کسی بھی ضلعی، تحصیل یا ٹاﺅن ایڈمنسٹریشن سے کوئی سا بھی محکمہ یا شعبہ الگ کرتے ہوئے اپنے کنٹرول میں لے۔ ایوان میں منظور ہونے والے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ کے مطابق ضلعی، تحصیل وٹاﺅن کونسلوں کا کوئی بھی ممبر سیاسی وفاداری تبدیل کرنے کی صورت میں نااہل تصور ہو گا۔ منظور ہونے والے احتساب کمیشن ترمیمی ایکٹ کے تحت اس قانون کا اطلاق یکم جنوری دو ہزار چار سے کیا گیا ہے احتساب ایکٹ کے تحت گرفتار شخص کے جرم کو ناقابل ضمانت قرار دیا گیا ہے جس میں کسی عدالت کو ضمانت کا حق حاصل ہو گا اور نہ ہی احتساب عدالت کی دی گئی سزا میں کوئی عدالت کمی کر سکے گی تاہم ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا۔