Thursday, March 28, 2024

خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

خیبرپختونخوا نے پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
May 1, 2016
فیصل آباد (92نیوز) فائنل میں پنجاب کو ایک سو اکاون رنز سے شکست دے دی۔ فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا نے میدان مار لیا۔ پنجاب کو آسانی سے شکست دےکر پاکستان کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ خیبرپختونخوا کے کپتان یونس خان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کافیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ اوپنر فخر زمان کے شاندار ایک سو پندرہ رنز کی بدولت کے پی کے نے نو وکٹوں پر تین سو گیارہ رنز کاپہاڑ کھڑا کر دیا۔ احمد شہزاد نے باسٹھ اور یونس خان نے انچاس رنز کی اننگز تراشی۔ لاہور کے عماد بٹ نے تین اور احسان عادل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہدف کے تعاقب میں پنجاب کی پوری ٹیم سینتیسویں اوور میں ایک سو ساٹھ رنز پرہی ہمت ہارگئی۔ اوپنر شان مسعود چھتیس اور کپتان شعیب ملک چوبیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ کے پی کے کی طرف سے یاسر شاہ اور زوہیب خان نے تین تین جبکہ ضیا الحق نے دو وکٹیں حاصل کیں۔