Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دیکر نیشنل ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا

خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو شکست دیکر نیشنل ٹی 20 کا ٹائٹل جیت لیا
October 19, 2020

راولپنڈی ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا نے سدرن پنجاب کو10 رنز سے  شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا۔

خیبرپختونخوا  کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  چار وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، فخرزمان نے  چالیس گیندوں  پر 67 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی ۔ محمد رضوان 25  ،محمد حفیظ 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شعیب ملک 56رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔

سدرن پنجاب  کی جانب سے عامریامین ،زاہد محمود اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب  میں سدرن پنجاب کی ٹیم8 وکٹوں پر 196 رنز تک محدود رہی ، حسین طلعت  63 ،خوشدل شاہ 34 اور محمد عمران 38رنز  بنا کرنمایاں بلے باز رہے  ۔

 شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض نے تین تین  وکٹیں حاصل کیں،شعیب ملک میچ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔