Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 10 نئے کیسز رپورٹ

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 10 نئے کیسز رپورٹ
December 10, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 10 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 10 ہزار557 ہو گئی۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 10 ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 5701 ہو گئی۔ اسپتالوں میں مجموعی طور پر ڈینگی کے 7 مریض زیرعلاج ہیں۔ صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 9 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔