Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود وباء کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود وباء کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ
July 28, 2020
پشاور (92 نیوز) پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی کے باوجود اس وباء کے دوبارہ پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ عید الالضحٰی پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث اس وباء کے پھر سے پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ پشاورسمیت خیبرپختونخوا میں کورونا کا زور ٹوٹ گیا۔۔ صوبے میں نئے کیسز کی تعداد میں کمی کے ساتھ ساتھ شرح اموات بھی کم ہوگئی۔۔ صوبے میں کورونا کی صورتحال کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے بھی بہتر اور حوصلہ افزاء قرار دیا ہے۔ کورونا صورتحال کی بہتری کے باعث شہریوں نے اس وباء کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیا ہے۔ عید الاالضحٰی کے موقع پر بازاروں اور مویشی منڈیوں میں رش اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جو عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں۔ صوبائی حکومت کی جانب سے عید کے بعد تدریسی اسپتالوں کی اوپی ڈیز اور سیاحتی مقامات کھولنے کی بھی تیاری ہورہی ہے۔