Tuesday, May 7, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ

خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں روز بروز اضافہ
June 28, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے  دارالحکومت پشاور میں سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل در آمد ہو رہا ہے اور نہ ہی کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر کی پابندی کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان تو کردیا اور جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے کئی علاقوں کے راستے بھی بند کر دیے مگر پشاور شہر کے علاقہ آسیہ یونین کونسل کے داخلہ گیٹ سے پولیس نے خود ہی رکاوٹیں ہٹا دیںاور بلاکس کو چند گلیوں کے سامنے رکھ کر سمارٹ لاک ڈاؤن میں نرمی کی اجازت دے دی۔

صرف یہی نہیں ورسک روڑ سمیت شہر کے کئی علاقوں میں وہ دکانیں بھی اتوار کے کھلی رہیں۔ جسے دونوں کیلئے بند رہنا چاہئے تھا۔

لاک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل دارآمد نہ ہونا اپنی جگہ،یہاں تو اکثر لوگ ماسک پہننے کی زحمت گوارا کرتے ہیں اور نہ ہی گلوز کا استعمال کرتے ہیں،سماجی فاصلہ رکھنا یہاں اب بھی ایک نئی اصطلاح سمجھی جاتی ہے۔