Friday, May 10, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ، کوہاٹ میں سترہ فیصد ٹیسٹ مثبت آئے

خیبرپختونخوا میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ، کوہاٹ میں سترہ فیصد ٹیسٹ مثبت آئے
July 27, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں بھی کورونا کا پھیلاؤ تیز ہو گیا۔ کوہاٹ میں سترہ فیصد ٹیسٹ مثبت آئے۔

 محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد میں شرح بارہ اور پشاور میں دس فیصد تک پہنچ گئی۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح چھ اعشاریہ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک روز میں تین ہزار 262 نئے کیسز رپورٹ اور 39 افراد نے دم توڑا۔ خیبرپختونخوا کے 19 اضلاع میں کورونا مثبت کیسز کی شرح صفر ہیں۔ خیبر پختونخوا کے 4 اضلاع میں 28 جولائی سے گھر گھر ویکسی نیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ابتدائی طور پر مردان ،پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں گھر گھر ویکسی نیشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں صورتحال قدرے بہتر ہے۔ 26 جولائی کو کورونا کی مثبت شرح ڈھائی فیصد رہی۔

ادھر ریلوے حکام نے تمام افسروں اور اسٹاف کو یکم اگست تک ویکسی نیشن کرانے کا حکم دے دیا۔