Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت کم اور شرح اموات بڑھنے لگی

خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت کم اور شرح اموات بڑھنے لگی
May 1, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت کم اور شرح اموات بڑھنے لگی۔ صوبے میں کورونا پازیٹیو کیسز میں اموات کی شرح 5.55 کو پہنچ گئی۔ کورونا وباء نے خیبرپختونخوا کے شعبہ صحت کو ہلا کر رکھ دیا۔ صوبے میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ایک ہزار ٹیسٹ یومیہ ہے جو کیسز کی بڑھتی ہوئی شرح کے لحاظ سے بہت کم ہے۔ صوبے میں تصدیق شدہ کیسز میں اموات کی شرح بڑھ کر 5.55 ہو گئی۔ یہ شرح دو روز قبل 5.27 تھی۔ صوبے میں اب تک کئے گئے ٹیسٹ میں 13.4 فیصد مثبت قرار پائے ۔ دو روز قبل تک یہ شرح 12.4 تھی۔ خیبرپختونخوا میں اب تک انیس ہزار پانچ سو بتیس کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ دو ہزار 627 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ پازیٹیو کیسز کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی خطرناک حد تک بڑھنے لگی۔ خیبرپختونخوا کے وزیر صحت نے دعوٰی کیا تھا کہ کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت 2 ہزار ٹیسٹ یومیہ تک پہنچائی جائے گی۔ تاحال یومیہ ایک ہزار کے قریب ٹیسٹ ہی ہو پا رہے ہیں جو کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے انتہائی کم ہے۔