Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے باعث تعطل کی شکار انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے باعث تعطل کی شکار انسداد پولیو مہم کا آغاز
August 13, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وباء کے باعث تعطل کی شکار انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ انسداد پولیو ایمرجنسی سنٹر کے مطابق مہم صوبے کے 21 اضلاع میں چلائی جائے گی۔ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے واحد ضلع جنوبی وزیرستان میں پولیو مہم بحال کی گئی۔ محکمہ صحت نے آج سے صوبے کے اکیس ہائی رسک اضلاع میں پولیو مہم شروع کر دی۔ مہم کے دوران 45 لاکھ 62 ہزار بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔ پولیو مہم کے لئے 14 ہزار 435 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو ویکسین پلائیں گی۔ پولیو مہم کے لئے مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جبکہ سیکیورٹی کے دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران کورونا ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔