Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سعادت خان جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سعادت خان جاں بحق
March 18, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ شخص سعادت خان جاں بحق ہو گیا۔ صوبائی حکومت نے تصدیق کر دی۔ پچاس سالہ سعادت خان نو مارچ کو سعودی عرب سے پاکستان آیا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مردان میڈیکل کمپلیکس کے مطابق سعادت خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وزیر صحت کے پی تیمور سلیم اور وزیرا عظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کر دی۔ ادھر پاکستان میں کرونا وائرس سے دوسری ہلاکت بھی ہو گئی۔ مرنے والے دوسرے شخص کا تعلق بھی خیبر پختونخواہ سے ہے۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دُبئی سے آنے والا عبدالفاتح نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ https://twitter.com/Jhagra/status/1240340210958897152?s=20 مرنے والے شخص کا تعلق ہنگو سے تھا۔ صوبائی وزیر صحت کے پی کے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ۔ معاون خصوصی برائے صحت کی جانب سے بھی تیمور خان جھگڑا کے بیان کی تصدیق کر دی گئی۔ ظفر مرزا کی جانب سے صوبائی وزیر صحت کی ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا گیا۔