Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے
March 22, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے تصدیق کر دی۔ مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ صوبے میں اکتیس مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ آج سے جزوی لاک ڈاؤن کر دیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے کل سے سات روز کے لیے بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی لگا دی۔ مال بردار اور پرائیویٹ گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ اجمل وزیر کا کہنا تھا صوبہ بھرمیں 24 مارچ تک  تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور ہوٹل بھی بند رہیں گے ۔ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایسے اقدامت بہت ضروری ہیں۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ صوبے میں 1299 ڈاکٹروں کو بھی تعینات کر دیا۔