Sunday, May 5, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق
June 27, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگیا۔ ڈاکٹر نصیر حیدر پشاور کے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔ ڈاکٹرنصیرحیدرکی نماز جنازہ غازی کوٹ ٹاون شپ مانسہرہ میں ادا کی جائے گی۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 12 ہو گئی۔ ادھر دوسری جانب حیات آباد میڈیکل کمپلکس کے ہاسپٹل ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد نے کورونا کو شکست دے دی۔ ڈاکٹر فیصل شہزاد کا دوبارہ کرایا گیا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا۔ ایچ ایم سی کے اسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل شہزاد صحت یابی کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔