Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد دس ہزار سےتجاوز

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد دس ہزار سےتجاوز
June 1, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد دس ہزار سےتجاوز کرگئی ، شہری اور تاجر ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آئے، بازاروں اور سبزی منڈی میں رش کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ہوا میں اڑا دی۔

خیبرپختونخوا  میں ایک جانب جہاں کورونا وائرس 473 افراد کی جان لے گیا وہیں بازاروں اور منڈیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی اپنے عروج پر ہیں ، سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والوں اور سبزی فروشوں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے ، نہ ماسک اور نہ سماجی فاصلےرکھنے کی کوئی پابندی کی گئی۔

تین روز کے جزوی لاک ڈاؤن کے بعد مارکیٹیں اوربازار کھلے تو شہری بھی خریداری کےلئے دکانوں پر ٹوٹ پڑے ، شہریوں کے ہجوم کے باعث سماجی فاصلہ رکھنے کی پابندی کی دھجیاں اڑا دی گئیں، تاجروں کی جانب سے بھی ہاتھ دھونے یا سینی ٹائزر کا انتظام دیکھنے میں نہیں آیا۔

پشاور کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے اس کے باوجود سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں بھی اس شہر میں دیکھنے میں آرہی ہیں۔