Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 180، ساتویں روز بھی لاک ڈائون

خیبرپختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 180، ساتویں روز بھی لاک ڈائون
March 28, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک سو اسی ہوگئی۔ صوبے میں کورونا سے بچائو کےلئے لاک ڈائون کے باعث ساتویں روز بھی تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ بند رہی۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے بچائوکے لئے جزوی لاک ڈائون ساتویں روز بھی جاری ہے۔ شہر کے تمام تجارتی مراکز، شاپنگ مالز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔ پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو گھروں سے بلاضرورت نکلنے کو روکنے کے لئے پرائیویٹ گاڑیوں کی چیکنگ بھی شروع کر دی ہے۔ پشاور میں سفید ڈھیری اور حیات آباد میں کورونا کے مثبت کیسز سامنے آنے پرمحدود علاقے کا لاک ڈائون بدستور جاری ہے۔ صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دو سو اکتیس سرکاری اسکولز کو قرنطینہ سنٹر بنانے کے لئے مختص کردیا گیا۔ پشاور میں کورونا کے خلاف لڑنے کے لئے خواتین پولیس اہلکار بھی میدان میں آگئیں، دوران پور قرنطینہ سنٹر اور ایل آر ایچ اسپتال میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔