Thursday, May 9, 2024

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا
January 31, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں کرونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آ گیا، کرونا وائرس کا مشتبہ مریض سیدو شریف اسپتال پہنچ گیا۔ مشتبہ مریض کے حوالے سے شعبہ میڈیسن کو کیس سے متعلق کلینکل رپورٹ مہیا کرنے کی ہدایت کردی گئی، ڈاکٹروں کی کمیٹی نے اسپتال میں 10 بستروں پر مشتمل قرنطینہ وارڈ بنانے کی ہدایت کر دی۔ مشتبہ مریض کے حوالے سے ڈی ایچ او اور سینئر ڈاکٹروں کا اعلی سطح اجلاس ہوا، ڈاکٹروں اور عملے کو حفاظتی کٹ فراہم کر دیئے گئے۔