Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5509 ہو گئی

خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 5509 ہو گئی
October 17, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں مزید 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ،صوبے میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 509 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے وار جاری ہیں ، صوبے  کے مختلف اضلاع میں مزید 95 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ، ڈینگی ریسپانس یونٹ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 ہزار 509 ہو گئی ہے ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں 24 گھنٹوں میں 28 افراد ڈینگی بخار کا شکار ہوئے،  پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار 266 ہو گئی ۔ صوبے  کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 179 افراد زیر علاج ہیں 24 گھنٹوں میں صوبے کے مختلف اسپتالوں میں ڈینگی کے 59 مریض داخل ہوئے۔ صوبے کے  مختلف اسپتالوں میں اب تک  5ہزار 330 مریضوں کا  علاج کیا گیا ہے۔