Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز

خیبرپختونخوا میں ڈینگی مریضوں  کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز
November 18, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا  میں تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی مچھر قابو میں نہ آیا ، صوبے میں ڈینگی مریضوں کی تعداد سات ہزار سے تجاوز کرگئی ، پشاور بھی بدستور ڈینگی کے نشانے پر ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ اور انسداد ڈینگی مہم اس خطرناک مچھر کا کچھ نہ بگاڑ سکا، درجہ حرارت گرنے اور سردی کی شدت میں اضافے کے باوجود ڈینگی کے شکار جاری ہیں۔ خیبرپختونخوا ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے میں پانچ نئے مریضوں کے ساتھ  ڈینگی مریضوں کی تعداد سات ہزار سات تک پہنچ گئی۔ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر پشاور میں بھی چار نئے کیسز کے ساتھ ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 663 تک پہنچ چکی ہے۔ اتوار کی چھٹی کے باعث صوبے کے کئی اضلاع سے ڈینگی سے متعلق رپورٹ نہ آنے کے باعث مریضوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آسکی۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اسپتالوں میں  زیرعلاج ڈینگی مریضوں کی تعداد چودہ ہے۔