Saturday, May 4, 2024

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ‏

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کر دی ‏
May 15, 2019
پشاور ( 92 نیوز )خیبرٹیچنگ اسپتال پشاورمیں وزیرصحت کے گارڈزکے ڈاکٹرز پر تشدد کیخلاف  ڈاکٹروں نے خیبرپختونخوا  کے اسپتالوں میں ہڑتال کردی۔ خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور میں وزیرصحت کے گارڈز کا ڈاکٹر پر تشدد کے خلاف ڈاکٹروں نے تمام اسپتالوں میں ہڑتال کردی۔ ایمرجنسی کے علاوہ دیگر تمام سروسز بند کرکے مریضوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا ،ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وزیرصحت اور بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نوشیروان برکی کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں گزشتہ روز اسپتال کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نوشیروان برکی پر انڈے پھینکنے والے ڈاکٹر کی وزیرصحت کے گارڈ کے ہاتھوں پٹائی کے خلاف ڈاکٹرسراپا احتجاج ہیں۔

ہڑتالی ڈاکٹرزکی جگہ پوسٹ گریجوایشن میں داخلہ لینے والوں کوتعینات کرنیکافیصلہ

ڈاکٹروں نے بدھ کے روز پشاور کے تین بڑے اسپتالوں کے علاوہ صوبے کے دیگر اسپتالوں میں اوپی ڈی سمیت تمام سروسز بند رکھیں۔ خیبر ٹیچنگ میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ جب تک ڈاکٹرضیاء الدین کو زخمی کرنے پر وزیرصحت کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوتی اور وزیرصحت ہشام انعام اللہ کے ٹی ایچ بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین نوشیروان برکی استعفٰی نہیں دیتے احتجاج جاری رہے گا۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے باعث اسپتالوں میں مریضوں علاج کے لئے رلتے رہے۔ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔