Thursday, May 2, 2024

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کا احتجاج سنگین جرم قرار

خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کا احتجاج سنگین جرم قرار
May 1, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کے احتجاج کو سنگین جرم قرار دے دیا گیا، احتجاج میں شامل ہونے پر محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں لازمی سروسز ایکٹ کے تحت 3 ماہ کے لئے ڈاکٹروں، پیرامیڈیکس اور محکمہ صحت کے ملازمین کے احتجاج پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

کراچی ، نرسوں کا پریس کلب کے باہر دھرنا، مطالبات پیش کر دیئے

سیکرٹری ہیلتھ نے اعلامیہ جاری کر دیا جس  کے مطابق ڈاکٹروں یا دیگر طبی عملے کا احتجاج کرنا، دوران ڈیوٹی سیٹ چھوڑنا جرم کے زمرے میں آئے گا ،جبکہ ڈیوٹی چھوڑنے اور غفلت برتنے والوں کے خلاف لازمی سروسز ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔