Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں چکبال کی پہلی چیمپئن شپ شروع ہو گئی

خیبرپختونخوا میں چکبال کی پہلی چیمپئن شپ شروع ہو گئی
June 22, 2019
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں  چکبال کی پہلی چیمپیئن شپ شروع ہوگئی صوبے بھر سے خواتین کھلاڑی اس نئے اور دلچسپ کھیل کے مقابلوں میں شریک ہیں۔ خیبرپختونخوا میں متعارف کرایا گیا نیا کھیل چکبال کی پہلی چیمپئن شپ پشاور کے قیوم اسٹیڈیم میں  شروع ہوگئی ، اس نئے اور دلچسپ کھیل کی پہلی چیمپئن شپ میں شریک صوبے کے مختلف اضلاع کی خواتین کھلاڑیوں نے گہری دلچسپی دکھائی۔ تھائی لینڈ سے پاکستان پہنچنے والے اس کھیل میں دو ٹیموں کے چودہ کھلاڑی حصہ لیتے ہیں، جس میں ایک بال کو نیٹ پر پھینکا جاتا ہے، نیٹ پر بال لگنے سے نکلنے والی آواز ہی اس کھیل کا نام چکبال ٹھہرا۔ پشاورکے قیوم اسٹیڈیم میں جاری تین روزہ چیمپئن شپ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع کی گیارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔