Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کی سرکاری طورپر تاریخی مقامات کی سیر

خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کی سرکاری طورپر تاریخی مقامات کی سیر
November 21, 2017

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں پہلی بار خواجہ سراؤں کو سرکاری طورپر سفاری ٹرین کے ذریعے تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی تو خوشی سے جھوم اٹھے۔ اٹک خورد میں فیسٹول کے دوران خواجہ سراؤں نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا۔ پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ خوبصورت دھنوں پر خوب رقص بھی کیا۔

خیبرپختونخوا میں خواجہ سرائوں کو برابر کے شہری ہونے کا حق دیتے ہوئے محکمہ سیاحت نےپشاورکینٹ اسٹیشن سے اٹک خورد تک خصوصی سفاری ٹرین چلائی۔ پہلی بار سرکاری طورپرسیر وتفریح کا موقع ملنے پرخواجہ سرا خوشی سے نہال تھے۔

خیرآباد، اٹک خورد میں خواجہ سرائوں کو تاریخی مقامات کی سیر کے ساتھ ان کی تفریح کےلئے خصوصی انتظام کیا گیا۔ موسیقی کی دھنوں پرخوب رقص کرکے خوشی کا اظہارکیا۔

خواجہ سرائوں نے رسہ کشی میں زور بازو آزمایا، تیراندازی اور پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔ خواجہ سرائوں کا کہنا تھا کہ محکمہ سیاحت نےدیگر شہریوں کی طرح انہیں بھی سیر وتفریح کا موقع فراہم کرکےبرابری حق دیا جس پروہ خوش ہیں۔