Monday, May 13, 2024

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے
March 12, 2020
 پشاور (92 نیوز) پولیو کو پھیلنے سے روکا نہ جا سکا۔ خیبرپختونخوا میں پولیو کے مزید 2 کیسز سامنے آگئے۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرم کے مطابق ملک میں دو مزید کیس سامنے آگئے ہیں ۔ رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ نئے دونوں کیسز خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوئے ہیں ۔ خیبرپختونخواہ سے ایک کیس لکی مروت کے علاقے سے رپورٹ ہوا۔ ترجمان انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ لکی مروت سے 14 ماہ کی بچی اور جنوبی وزیرستان سے13 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔