Friday, May 17, 2024

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے
January 2, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کے 5 نئے کیس سامنے آگئے۔ نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 88 ہو گئی۔ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس نے پنجے گھاڑ لئے۔ ایک ہی دن میں پانچ نئے پولیو کیسز سامنے آگئے۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں میں ایک، ٹانک میں دو اور ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع مہمند سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ نئے کیسز کے ساتھ صوبے میں مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 88 ہوگئی جبکہ ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 123 تک پہنچ گئی۔ ای او سی کے مطابق متاثر ہونے والوں کی عمریں 5 سے 30 ماہ تک ہیں۔