Sunday, May 12, 2024

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے

خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے
December 19, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں پولیو کے 4 نئے کیسز سامنے آگئے۔ پولیو کے 3 کیسز ضلع لکی مروت اور ایک ٹانک سے سامنے آیا۔ ایمرجنسی آپریشن سنٹر پشاورکے مطابق پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کے فضلہ نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، نئے کیسز کے ساتھ خیبرپختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 79 ہوگئی۔ ای او سی پشاور نے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچوں کی عمریں 4 ماہ سے 2 سال تک ہیں۔