Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ،وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ،وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا
August 20, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز)  وزیراعظم نے صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیو وائرس کے بے قابو ہونے پر  ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،  اجلاس کل  سیکرٹریٹ میں ہوگا۔ صوبہ خیبرپختونخوا  میں  پولیو کے  کیسز سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا ہے، وزیراعظم نے 21 اگست کو سیکرٹریٹ میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور صوبے کے چیف سیکرٹری کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا شرکا کو بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں وزیر صحت اور بین الاقوامی اداروں کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ رواں برس اب تک ملک میں 53 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں۔ سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کئے گئے جن کی تعداد 32 ہے۔