Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں پولیس کیخلاف آن لائن شکایت درج کرانے کا نظام متعارف

خیبرپختونخوا میں پولیس کیخلاف آن لائن شکایت درج کرانے کا نظام متعارف
October 22, 2015
پشاور (92نیوز) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے پولیس کے خلاف شکایات درج کرانے کا آن لائن نظام شروع کردیا ہے تاکہ پولیس افسروں کے خلاف لاپروائی، اختیارات کے غلط استعمال اور دیگر شکایات کا ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس اصلاحات کےلئے خیبرپختونخوا میں اب تک مختلف اقدامات کئے گئے ہیں تاہم اب شہری پولیس کے خلاف شکایات ایک منظم اور شفاف نظام کے تحت درج کروا سکیں گے۔ اپنی شکایت پر کارروائی سے متعلق وہ آن لائن نظام کے تحت جان سکیں گے صرف یہی نہیں بلکہ اب ایک کال سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ پولیس افسران کی لاپروائی اور اختیارات کے غلط استعمال سے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ الیکٹرانک ذرائع سے شکایات درج کروانے کا یہ نظام محکمہ داخلہ کے تحت کام کرے گا جبکہ شکایات کی مکمل رازداری کو بھی یقینی بنایاجا سکے گا تاہم روایتی تھانہ کلچر کے مکمل خاتمے کی امید ہی کی جاسکتی ہے۔