Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا : پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند کرنے کے حکم کی دھجیاں اڑا دی گئیں

خیبرپختونخوا : پروٹوکول کیلئے سڑکیں بند کرنے کے حکم کی دھجیاں اڑا دی گئیں
December 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کو پروٹوکول دینے اور سڑکیں بند کرنے پر پابندی کے حکم کی ایک بار پھر دھجیاں اڑا دی گئیں۔ صدر کی پشاورآمد پرباڑہ روڈ کو ٹریفک کےلئے بند کرکے بچوں‘ بوڑھوں اور خواتین کو پیدل چلنے پر مجبور کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے نوٹس لینے پر سڑک کوجزوی طور پر کھولا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے وزیراعظم سمیت کسی وی وی آئی پی کو پروٹوکول دینے اورسڑکیں بند کرنے پر پابندی عائد کرنے کا حکم نامہ تو جاری کیا لیکن اس حکم کو ایک بار پھر نظرانداز کردیا گیا۔ صدر ممنون حسین کو فاٹا یوتھ فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں شرکت کےلئے پہنچنے سے قبل پولیس نے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے سامنے سڑک دونوں اطراف سے ٹریفک کےلئے بند کردی۔ سڑک کی بندش کے باعث خواتین‘ بچے اور بوڑھے سامان اٹھائے کئی کوس پیدل چلتے رہے۔ وی آئی پیز کے لئے روٹ لگا کر پرٹوکول دینے اور سڑکیں بند کرنے پر شہری بھی سیخ پائ ہو گئے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سڑک کی بندش کا نوٹس لیا تو جزوی طور پر راستہ کھول دیا گیا تاہم پولیس نے ناکے لگائے رکھے۔