Thursday, September 19, 2024

خیبرپختونخوا میں نیب کا قانون اور چیئرمین دونوں ہی کی چھٹی کروائی گئی ہے : پرویز رشید

خیبرپختونخوا میں نیب کا قانون اور چیئرمین دونوں ہی کی چھٹی کروائی گئی ہے : پرویز رشید
March 6, 2016
لاہور(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ کے پی کے میں نیب کا قانون اور چیئرمین دونوں ہی کی چھٹی کروائی گئی ہے کیا عمران خان کی دم پر بھی کسی کا پیر آیا ہے جو انہوں نے یہ اقدام اٹھایا ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ 1999میں جب کراچی کے امن کی خاطر اپنی حکومت قربان کی تو پرویز مشرف نے عمران خان اور ایم کیو ایم کو ساتھ ملا لیا  اور یہ دونوں ہی مشرف کیلئے ریفرنڈم میں ووٹ مانگتے رہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ نیب کی تحقیقات سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی تحقیقات سے روکا ہےنیب کا ڈھانچہ مشرف نے ن لیگ سے انتقام کیلئے بنایا بینظیر اور مشرف نے بیس سال تک ن لیگ کا احتساب کیا۔ پاکستانی ٹیم کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے پرویز رشید نے کہا ٹیم صرف اسی صورت میں بھارت جائے گی جب سکیورٹی کی بھر پور یقین دہانی کروائی جائے گی۔