Thursday, May 2, 2024

خیبرپختونخوا میں نئے ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز !!! نمبرپلیٹس نہ لگانے پر جرمانے، شیشوں سے کالے سٹیکر اتار پھینکے

خیبرپختونخوا میں نئے ٹریفک وارڈن سسٹم کا آغاز !!! نمبرپلیٹس نہ لگانے پر جرمانے، شیشوں سے کالے سٹیکر اتار پھینکے
July 25, 2015
پشاور (92نیوز) خیبر پختونخوا میں متعارف کردہ نیا ٹریفک وارڈن سسٹم آج سے عملی طور پر کام شروع کردے گا۔ نئے ٹریفک وارڈن نظام کے تحت ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 100 روپے سے 5 ہزار تک جرمانہ عائد کرنے کی اجازت ہوگی تاہم قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں گاڑیاں تھانو ں میں بند کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہو گا۔ ٹریفک وارڈنز نے کام کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے گاڑیوں کی چیکنگ کیں۔ وارڈنز نے متعدد گاڑیوں کو نمبرپلیٹس نہ ہونے پر جرمانے کئے اور کئی گاڑیوں سے کالے رنگ کے سٹیکر اتار کر پھینک دیئے۔