Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش : چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش : چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں 5افراد جاں بحق
August 21, 2015
چارسدہ (92نیوز) چارسدہ کے علاقے شبقدر میں موسلادھار بارش کے باعث گھروں کی چھتیں گرنے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے علاقہ طلا کورونہ میں سید عمر نامی شخص، ان کی والدہ اور پانچ سالہ بچی گھر میں سو رہے تھے کہ موسلادھار بارش کے باعث چھت ان پر آگری۔ پولیس ذرائع کے مطابق تینوں ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے۔ علاقہ مکینوں نے اپنی مدد اپ کے تحت ملبے سے لاشیں نکال لیں۔ شبقدر کے علاقے کانگڑہ میں مکان کی چھت گرنے سے دس سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ سہرا کے علاقے میں بھی چھت گرنے سے چار سال کا بچہ دم توڑ گیا۔ چارسدہ میں موسلادھار بارش اور طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر دیواریں گر گئی ہیں جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔