Saturday, April 20, 2024

خیبرپختونخوا میں مزید 3 اموات سے تعداد 25 ہوگئی

خیبرپختونخوا میں مزید 3 اموات سے تعداد 25 ہوگئی
April 11, 2020
پشاور (92 نیوز) مشیر اطلاعات کے پی کے اجمل وزیر کہتے ہیں خیبرپختونخوا میں مزید 3 اموات سے مجموعی تعداد 25 ہوگئی ہے۔ اجمل وزیرکا میڈیا سے گفتگو میں کہنا ہے صوبے میں ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں، آئندہ چند روز اہم ہیں، شہری احتیاط کریں۔ مشیر اطلاعات کے پی کے نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے، کورونا کے خلاف جنگ میں سیاست کو قرنطینہ میں رکھ دیا جائے۔