Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں مزید 22 ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم

خیبرپختونخوا میں مزید 22 ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم
November 27, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا میں مزید 22 ماڈل پولیس اسٹیشنز قائم کردیئے گئے، نئے ماڈل پولیس اسٹیشن  میں اب خواتین کی مدد کے لئے لیڈی ڈاکٹر بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔ خیبرپختونخوا محکمہ  پولیس نے صوبے میں جدید طرز پر 22 نئے ماڈل پولیس تھانے قائم کردیئے، ان ماڈل پولیس سٹیشنوں میں خواتین کے مسائل سننےکے لئے خواتین ڈیسک قائم  ہے جس میں خواتین بھی بلا جھجک اب  اپنے مسائل خود پولیس سٹیشن جاکر خواتین سٹاف سے حل کرواسکیں گی۔ ماڈل پولیس اسٹیشن پشاور سمیت صوبے کے دور دراز اضلاع میں  بھی قائم کئے گئے ہیں  ،محکمہ پولیس کے مطابق  پشاور میں 4 ہری پور اور ڈی آئی خان میں دو دو  اور دیگر اضلاع میں ایک ایک ماڈل پولیس تھانے قائم کئے گئے ہیں۔ ماڈل پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ڈیسک پر دفتری اوقات میں دو لیڈی  ڈاکٹرز بھی موجود رہتی ہیں جو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے ساتھ میڈیکو لیگل ایڈ بھی فراہم کریں گی ۔