Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سیاسی جماعتوں کا عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج، انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ
June 1, 2015
اسلام آباد (92نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکن احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچ گئے ہیں۔ مظاہرین کا تعلق ضلع نوشہرہ کی یونین کونسل شیدو جہانگیرہ سے ہے۔ مظاہرین میں پیپلز پارٹی، جے یو آئی ف، عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکن بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی محمد ادریس خٹک نے آر اوز کے ساتھ مل کر دھاندلی کرائی اور ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں۔ مظاہرین نے مزید کہا کہ وہ عمران خان سے مل کر انہیں دھاندلی کے ثبوت دکھائے بغیرواپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع نوشہرہ میں فوج کی نگرانی میں دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔