Sunday, May 12, 2024

خیبرپختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے تنگ عوام سٹرکوں پر نکل آئے

خیبرپختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے تنگ عوام سٹرکوں پر نکل آئے
August 3, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج سے تنگ عوام سٹرکوں پر نکل آئے۔ پشاور گگہ ولہ اور دیگر علاقوں کے رہائشیوں نے کوہاٹ روڈ پر احتجاج کیا۔ خیبر پختونخوا کے جن علاقوں میں پارہ چڑھ گیا تو پیسکو حکام نے بھی بجلی بند کر ڈالی۔ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو پشاور میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، کوہاٹ روڈ کو سیفن چوک کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ نہ صرف پشاور بلکہ دور دراز کے علاقوں میں بجلی کی بڑھتی ہوئی لوڈ شیڈنگ نے حد کر دی۔ دیر لوئر میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی تو عوام نے زبردست احتجاج کیا، دیر چترال شاہراہ کو بلاک کر کے مظاہرین نے پیسکو کے خلاف نعرے بازی کی۔ پیسکو نے خیبر پختونخوا کے دوسرے بڑے شہر مردان کو بھی نہیں بخشا، گھنٹوں پر محیط لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا جس پر مختلف علاقوں سے لوگ باہر نکل آئے اور مصروف کاٹلنگ روڈ پر ٹریفک معطل کر دی۔ صوابی میں بھی ایسے ہی مظاہرے ہوئے اور مظاہرین نے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے پر پیسکو کے خلاف خوب نعرے بازی کی۔