Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوئے، شوکت یوسفزئی

خیبرپختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوئے، شوکت یوسفزئی
December 21, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں شفاف بلدیاتی انتخابات ہوئے۔

شوکت یوسفزئی نے پروگرام صبح سویرے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا جن اضلاع میں الیکشن ہوا وہاں پہلے ہی جے یو آئی کی پوزیشن بہتر تھی۔ پی ٹی آئی کے بہت سے امیدوار آزاد طور پر کھڑے تھے۔ آزاد امیدوار بھی عمران خان کے نام پر ووٹ لیتے رہے۔ شفاف انتخابات کے انعقاد کا کریڈیٹ صوبائی حکومت کو جاتا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے شفاف انعقاد میں کامیاب ہوئی۔ جیسا سابقہ حکومتوں میں ہوا شکر ہے ویسا اس بار نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا آزاد امیدوار کہتے تھے کہ وہ نظریاتی ہیں۔ اب بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت پہلے جیسی ہے۔ جس امیدوار کو میدان میں اُتارا اُس نے ووٹ زیادہ لیے۔ پی ٹی آئی سے آزاد امیدوار بھی کھڑے ہو گئے۔ مقبولیت میں کمی نہیں آئی، مسئلہ مینج نہ کرنے کا تھا۔ اگر آزاد امیدواروں کو مینج کر لیتے تو ایسا نہ ہوتا۔