Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا میں سولرٹیکنالوجی لیب کے نام سے پہلی لیبارٹری قائم

خیبرپختونخوا میں سولرٹیکنالوجی لیب کے نام سے پہلی لیبارٹری قائم
July 23, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں سولرٹیکنالوجی لیب کے نام سے اپنی نوعیت کی پہلی لیبارٹری قائم کردی گئی، سولر ٹیکنالوجی صوبے میں سرکاری سطح پر سولر پراجیکٹ کےلئے منگوائے گئے سولرپینل ٹیسٹ کرے گی۔ سولر ٹیکنالوجی سے متعلق مصنوعات کی ٹیسٹنگ کے لئے پشاور میں صوبے کی پہلی لیب قائم کردی گئی، سولر ٹیکنالوجی لیب کا افتتاح وزیراعلٰی کے مشیر برائے برائے ہائر ایجوکیشن خلیق الرحمان نے کیا۔ سولر لیبارٹری، یونیورسٹی اف انجینئرنگ سائنس و ٹیکنالوجی کے سنٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز ان انرجی میں قائم کی گئی ہے۔ سولر ٹیکنالوجی لیب میں سرکاری سطح پر شروع کئے جانے والے سولر انرجی پراجیکٹس کے لئے لائے جانے والے سامان کا معیار اور وارنٹی ٹیسٹ کی جائےگا۔ لیبارٹری میں سولر پینلزکے نو طرح کے ٹیسٹ کئے جاسکیں گے۔ سولر ٹیکنالوجی لیب صوبے کی اشد ضرورت تھی لیبارٹری کی عدم موجودگی کے باعث سولر پینلز ٹیسٹ کے لئے لاہور اور ٹیکسلا بھجوائے جاتے تھے۔