Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا میں رواں برس پولیو کے 62 کیسز سامنے آچکے ہیں

خیبرپختونخوا میں رواں برس پولیو کے 62 کیسز سامنے آچکے ہیں
July 20, 2020

پشاور ( 92 نیوز) رواں سال کے دوران خیبرپختونخوا  میں اب تک پولیو کے 62 کیسز سامنے آئے ہیں ،  کورونا وباء کے باعث 4 مہینے کے دوران صوبے میں پولیو کے صرف 4 کیسز رپورٹ ہوئے۔

تمام تر کوششوں کے باوجود خیبرپختونخوا سے پولیو کا خاتمہ نہ ہو سکا، رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ میں صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 62 تک پہنچ گئیں۔رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں پولیو کے 58 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 19 مارچ سے اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد صرف 4 ہے، 19 مارچ سے ہی پولیو مہم کو کورونا کے باعث روک دیا گیا تھا۔

انسداد پولیو حکام کے مطابق کورونا وائرس کے دنوں میں کیسز ضرور سامنے آئے ہوں گے مگر کورونا کے باعث انہیں رپورٹ کرنے کا کوئی میکنزم موجود نہیں تھا اس لئے ان کے پاس مکمل ڈیٹا دستیاب نہیں۔

 اب وفاقی حکومت کی ہدایت پر 5 روزہ پولیو کا مہم کا آغاز جنوبی وزیرستان سے ہو رہا ہے جہاں 78 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے، اسی طرح کے مہم اگست اور ستمبر میں بھی بھر پور طریقے سے چلائی جائے گی ۔